لاہور،ملتان ۔کرک اگین رپورٹ۔سلیکٹرزملتان سے واپس لاہور طلب،چیئرمین پی سی بی کا ہنگامی اجلاس،بابر کے ساتھ شاہین پر بھی کراس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے درو دیوار ہل گئے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس جاری ہےپہلے اس اجلاس کی کل کی اطلاعات تھیں لیکن صبح پاکستان اسکواڈ کی ٹریننگ وپریکٹس شیڈول ہے۔ایسے میں اجلاس رات کو بلایا گیا۔ابھی بھی اجلاس ہے،ضرورت ہوئی تو باقی صبح ہوگا۔
انگلینڈ سے عبرت ناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے درو دیوار ہل کے رہ گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہوا ہے اور اس وقت لاہور میں جاری ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سارے فیصلے فوری کیے جا رہے ہیں ایسے جیسے پینک بٹن دب گیا ہو ۔سلیکٹرز کو کل کہا گیا تھا کہ وہ اج ہفتے کو ملک ملتان پہنچیں گے۔ ٹیم سلیکٹ کریں گے لیکن اب قومی سلیکٹرز کو بھی لاہور طلب کیا گیا ہے ۔
قومی سلیکٹرز نے کپتان اور کوچ کے ساتھ ملتان میں مشاورت کرلی ہے اور اب حتمی فیصلے لاہور سے جاری ہونگے۔معلوم ہوا ہے کہ چیمپئنز کپ کے 5 مینٹورز کو بھی پی سی بی چیئرمین نے اجلاس میں بلایا ہے۔
بریکنگ نیوز،فخر زمان ملتان طلب،ٹیسٹ کیلئے نہیں ٫ کپتان بنائے جا رہے
ایجنڈے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ لانگ ٹرم چیزیں طے کی جائیں گی ۔ یہ بات بھی شامل ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ فائنل کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر قیادت لاہور میں ایک ہنگامی اجلاس اس وقت جاری ہے اور پاکستان کے قومی سلیکٹرز ملتان سے لاہور طلب کیے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ بھی لی جائے گی اور لانگ ٹرم فیصلے کیے جائیں گے کافی حیرت انگیز خبریں ہیں۔
نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگیا،دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ اپ ڈیٹ
ملتان سے ذمہ داران کے مطابق بابر اعظم کے ساتھ شاہین آفریدی کو بھی دوسرے ٹیسٹ کے سکواڈ سے نکالا جارہا ہے۔انہیں بھی باہر بٹھایا جائے گا۔