لاہور،ملتان ۔کرک اگین رپورٹ
نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگیا،دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے جمعہ کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ وہ ہفتہ کو ملتان جائیں گے جہاں وہ ہیڈ کیوریٹر، کپتان اور ہیڈ کوچ سے ملاقات کریں گے۔اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ہی میچ ختم ہونے سے قبل نئی قومی سلیکشن کمیٹی بنادی تھی۔اس میں اظہر علی،عاقب جاوید کے ساتھ سابق امپائر علیم ڈار کی شمولیت اہم تھی۔
قومی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو،نئے نام آگئے،دوسرے ٹیسٹ کیلئے 2 تبدیلیاں کنفرم
ملتان میں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ شدید دبائو میں ہے اور 15 اکتوبر سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ کیلئے نہایت کم وقت میں کئی اہم فیصلے کئے جانے ہیں۔