| | | | | | | | |

ویزا کی خود سے صفائی،ایک پلیئر رخصت،آرام کا دن،بابر بہتر نہیں،سابق کپتان،جنوبی افریقا کا ٹاس

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ویزا کی خود سے صفائی،ایک پلیئر رخصت،آرام کا دن،بابر بہتر نہیں،سابق کپتان،جنوبی افریقا کا ٹاس۔انگلینڈ کے کھلاڑی جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے رخصت۔انگلش ٹیم کو جوائن کررہے ہیں جو بنگلہ دیش میں  موجود ہے،جہاں محدود اوورز کرکٹ کے کل ملاکر 6 میچز کھیلنے ہیں۔

لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا نے قذافی اسٹیڈیم کی صفائی کی۔میچ کے بعد جب تمام پلیئرز اپنے حصہ سے اٹھ گئے تو ویزا نے بعد میں اکیلے سارا استعمال شدہ سامان جن میں کاغذ،پانی کی خالی بوتلیں و دیگر  چیزیں تھیں،سب اٹھاکربن میں ڈالا

پی ایس ایل 8 میں آج 28 فروری کوآرام کا دن ہے۔کل یکم مارچ سے پھر میلہ سجے گا۔

سابق کپتان شاہد خان آفریدی  نے کہا ہے کہ  ویرات کوہلی کی طرح بابر اعظم بھی ورلڈکلاس بیٹر ہے لیکن تاحال وہ میچ فنشر نہیں بن سکا،اسے میچز ون یا میچ فنشرز والی کئی اننگزکی ضرورت ہوگی۔

پی سی بی نے پاکستان میں کرکٹ کیلئے  سٹریٹ لائٹس خریدنے کی تیاری شروع کردی ہے۔آئندہ کیلئے پنجاب یا پاکستان بھر کی کسی کسی حکومت سے کئی ایشو نہیں ہوگا۔

ادھر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ایک اور سیریز آج شروع ہوگی۔جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔2 کرکٹرزکو ٹیسدٹ کیپ ملے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *