لاہور،کرک اگین رپورٹ
سینئئرز نے بابر اعظم کوہٹانے سے روک دیا،ذکا اشرف نے کپتان،کوچز کی عدالت لگالی،طلبی۔بابر اعظم،مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن پی سی بی عدالت میں طلب۔کل 15 نومبر کو ذکا اشرف اور دیگر ٹاپ آفیشلز عدالت لگائیں گے۔
اس وقت قومی میڈیا میں اسلام آباد عدالت کی خبریں نمایاں ہیں لیکن لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی قومی کپتان،ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ کے لئے عدالت لگالی ہے ۔
چیئرمین پی سی بی کی پھرتیاں،سلیکشن کمیٹی فارغ،ملاقاتیں،بھارتی دورہ
تینوں سے پوچھا جائے گا کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں کیوں ہارے،سوال ہوگا کہ فلاں کیوں سلیکٹ ہوا۔فلاں کیوں سلیکٹ نہیں ہوا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کی سینئیر کرکٹرز سے ملاقات ختم ہوگئی ہے ۔ سینئیر کرکٹرز نے رائے دی کہ ابھی ون ڈے اگلے سال ہے لہذا ابھی بابر اعظم کی کپتانی پر بات نہیں کرنی چاہئےانکو نہیں چھیڑنا چاہیئے، جبکہ ٹیسٹ اور ٹی 20 پر فوکس رکھنا چاہیے۔سینئیر کرکٹرز نے رائے دی کہ پی ایس ایل کی بنیاد پر ٹیم میں سلیکشن نہ کی جائے ڈومیسٹک کے پر فارمرز کو عزت دینی چاہئے۔سلیکشن میرٹ پر ہونی چاہیئے۔
سنٹرل کنٹریکٹ بھی ختم کیا جارہا ہے،دوبارہ ہوگا۔ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرزکو دیکھاجائے گا۔