سنچورین،کرک اگین رپورٹشان مسعود بائولرزپربرس پڑے،ڈریسنگ روم سے بھی سخت اشارے،دانٹ ڈپٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود اپنا آپ کھو بیٹھے اور جنوبی افریقہ کے بیٹرز جب تیزی کے ساتھ اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لے جا رہے تھے تو وہ بولرز کی لائن و لینتھ سے خوش نہیں تھے۔ بعض اوقات ڈانٹ کر کہ آف سٹمپ سے باہر شارٹ پچ گیند کیوں کررہے
۔اس پر پاکستانی کپتان ناخوش تھے۔ انہوں نے گراؤنڈ میں اپنے کھلاڑیوں کو سختی سے ڈانٹا ڈریسنگ روم میں بیٹھے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور بولنگ کوچ اظہر محمود بھی ناخوش تھے اور ہاتھ کے اشاروں سے یہ باور کروا رہے تھے کہ کتنی بڑی غلطیاں ہو رہی ہیں۔
پاکستان فتح کے قریب آکر سنچورین ٹیسٹ ہارگیا،جنوبی افریقا فائنل میں داخل
بہرحال پاکستان کی کرکٹ ٹیم سنچورین میں تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ فتح کے قریب آکر میچ دو وکٹ سے ہار گئی اور جنوبی افریقا نے فتح حاصل کر لی، جب اس کی صرف دو وکٹیں باقی تھیں اور وہ جیت کے لیے 49 رنز کی دوری پر تھے۔ مارک جینسن اور ربادہ نے نویں وکٹ پر 51 رنز کی شراکت 50 بالوں پہ مکمل کر کے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کو پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا دیا