کیپ ٹائون۔کرک اگین رپورٹ۔شان مسعود کا متنازعہ آئوٹ،ڈریسنگ روم میں جاکر ہیڈکوچ سے شکایت،سخت بحث،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شان مسعود کا ایل بی ڈبلیو متنازعہ ہو گیا ۔پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ڈریسنگ روم میں جا کر اپنے ہیڈ کوچ عاقب جاوید سے بحث کی اور ان کی توجہ کروائی۔ یہ غلط آؤٹ دیا گیا ہے ،لیکن عاقب جاوید نے کوئی بڑا ریسپانس نہیں دیا ۔
کا گیسو ربادا کی بال پر آف سٹمپ کے باہر گیند گری لیکن ریویو میں دکھائی دی کہ وہ وکٹ کو اڑاتے ہوئے نظر آئی ،جس کی وجہ سے امہائر نے اپنے فیصلے کو تبدیل کیا اور شان مسعود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا ۔شان مسعود 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یہ پاکستان کی گرنے والی پانچویں وکٹ تھی۔
اسکور تھا 329 ۔اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے ابھی بھی پاکستان کو 92 رنز کی ضرورت تھی۔ وکٹ پر موجود ہیں محمد رضوان اور سلمان علی آغا۔توشان مسعود سے پہلے سعود شکیل بھی سلپ میں کیچ دے گئے ۔وہ پہلی اننگز میں بھی اس طرح گئے تھے۔ سعود شکیل 23 رنز بنا سکے ۔ان سے قبل کامران غلام 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 18 سکور کر سکے۔