لندن،کرک اگین رپورٹ۔شان مسعود کا کائونٹی معاہدہ،پی ایس ایل کے بعد ہی انگلینڈ جائیں گے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سال بھر ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامی کے باوجود پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود اس سال کاوئنٹی کرکٹ کا کنٹریکٹ برقرار رکھے ہیں۔
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود 2025 میں کاؤنٹی کرکٹ کے اسپیل کے لیے تیار ہیں۔بائیں ہاتھ کے بلے باز، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں یارکشائر کی کپتانی کی تھی اور وہ ڈربی شائر کے لیے بھی کھیل چکے ہیں، پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد انگلینڈ کے لیے پابند پرواز ہونگے۔اس بات کی تصدیق انگلینڈ سے ہوگئی ہے۔
شان مسعود کیلئے یہ سال فیصلہ کن ہوگا، سال قبل کی طرح انہیں متعدد بڑی اننگز کھیلنی ہونگی،تب ہی جاکر پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں ان کی جگہ بنتی نظر آئے گی۔شان مسعود پورا کائونٹی سیزن کھیلیں گے لیکن ابتدا میں پی ایس ایل کے سبب دیر سے انگلینڈ پہنچیں گے۔