اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی پی ایس ایل میں سنچری،یہ بھی بائولنگ کے دوران۔ہے نا حیرت کی بات۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل ہسٹری میں شاداب خان نے وکٹوں کی سنچری مکمل کی ہے،انہوں نے ایچ بی ایل ایکس کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شاداب خان نے جب محمد رضوان کو سعد محمود کے ہاتھوں کیچ کروایا تو یہ ان کی پی ایس ہسٹری میں 100 ویں وکٹ تھی۔
شاداب خان کا یہ 88 واں پی ایس ایل میچ ہے۔وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے وہ چوتھے بائولر ہیں۔حسن علی وہاب ریاض کی 113 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے پیچھے شاہین آفریدی ہیں۔