کرک اگین رپورٹ
شاداب خان اپ ڈیٹ،بابرا عظم پاکستان کا سچن ٹنڈولکر،وسیم اکرم نے کسے کہا گل سن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاداب خان کے حوالہ سے تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ وہ بدستور ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں،اگر آنے والے میچز میں ممکمل فٹ نہ ہوسکے تو پھر پاکستان ضرورت پڑنے پر ان کی جگہ ابرار احمد کو متبادل پلیئر کے طور پر آئی سی سی سے درخواست کرکے اسکواڈ کا حصہ بنائے گا۔
ایک جانب بابرا عظم پر تنقید ہورہی ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں نمبر 3 پر بیٹنگ کیوں کی،اس لئے کہ وہاں وہ افتخار یا رضوان کو بھیج دیتے تو میچ 29 اوورز میں ختم ہوسکتا تھا۔ادھر ان کے قد کاٹھ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتا۔سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کا سچن ٹنڈولکر ہے،اسے عزت دیجائے۔
ایک اور رد عمل یہ آیاہے کہ ظہیر عباس نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کو پریشان کرنے کی کوشش کی ہے جو درست عمل نہیں تھا۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ذکا اشرف کو علم ہونا چاہئے کہ وہ پی سی بی چلا رہے ہیں،کوئی کلب نہیں چلارہے۔
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ پاکستان کے کنٹرول میں نہیں ہے لیکن کیویز کی بڑے مارجن سے شکست ضروری ہے۔انگلینڈ کی کارکردگی کے حوالہ سے وسیم اکرم کہتے ہیں کہ مجھے انگلینڈ کی سمجھ نہیں آرہی کہ جاتے ہی ہٹرزکیوں کرتے ہیں۔لگتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو یہ کہنے پر لگے ہیں۔گل سن۔
معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان حقیقی کرکٹ کھیلے،دونوں میچز اچھی ٹیموں سے ہے۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف حقیقی کرکٹ کھیلیں۔