| | | |

شاہ رخ خان کی خواتین لیگ میں انٹری،دھواں دھار پرفارمنس،اوپننگ پریکٹس

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان  نے جمعہ کو ڈبلیو پی ایل سیزن ٹو کی اسٹارز سے سجی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا، جس میں شاہد کپور، کارتک آریان، ورون دھون اور ٹائیگر شراف سمیت دیگر بالی ووڈ ستارے بھی شریک تھے۔

شاہ رخ خان جمعہ کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) سیزن دو کے دونوں فریقوں کے درمیان افتتاحی  میچ  سے پہلے رنگ جماگئے ہیں۔شاہ رخ خان کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اوپنر کے لیے پریکٹس کرتے ہوئے  بھی دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز  سوشل میڈیا ہینڈلز پر شیئر کی گئیں۔

ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کا دوسرا سیزن جمعہ سے شروع ہوا، جس میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز (ایم آئی) گزشتہ سال کی رنر اپ دہلی کیپٹلز سے بنگلورو میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کھیل رہی ہے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *