برسبین،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے تسلی بخش نیوز،کرکٹ فینز اب آنکھیں بند کرکے اعتماد کرلیں کہ ٹیم کو بڑی افرادی قوت مل گئی ہے۔شاہین آفریدی برسبین میں بابر اعظم کے پاس پہنچ گئے ہیں،چاروں جانب کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی تھی۔فخرزمان بھی ساتھ تھے۔آسٹریلیا سے ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن بھی قومی اسکواڈ کے پاس پہنچ کر استاد بن گئے ہیں۔
عمر رشید، میتھیو ہیڈن، ڈاکٹر شمائل، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کا آسٹریلیا میں استقبال کیسا ہوا،ایک اور سالگرہ کیک
یوں پاکستان کرکٹ کا اسکواڈ مکمل ہوگیا ہے۔شاہین آفریدی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے لیکن ایک ابھی بھی باقی ہے اور وہ ہے وارم اپ میچز میں اپنی فٹنس کو ثابت کرنا،ساتھ میں منیجمنٹ کو قائل کروانا کہ وہ بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کے پہلے میچ کے لئے اہل ہیں۔
کلاس ہو تو کلاس بھی بڑی لگتی،بابر اعظم اور روہت شرما کا مکالمہ،آپس کے رازآشکار
پاکستانی ٹیم نے 17 اور 19 اکتوبر کو 2 پریکٹس میچزکھیلنے ہیں۔اس کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ شو ہوگا۔