پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔شاہین آفریدی انجری اپ ڈیٹ،سکین تجویز،آسٹریلیا کے 7 آئوٹ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی بڑی انجری سے بچ گئے،،فی الحال سپرے سے کام چلالیا ہے لیکن تکلیف کی حالت بتاتی ہے کہ ان کےہاتھ کو انگوٹھے کا سکین ہوگا۔
پرتھ میں جاری پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا تیسرے ون ڈے میچ کی اننگ کے 26 ویں اوور میں شاہین اپنا 8 واں اوور کررہے تھے کہ ایسے میں ساتھی فیلڈر کے ایک تھرو کوپکڑنے کی کوشش میں بال اپنے انگوٹھے پر لگوابیٹھے۔تکلیف کی شدت سے کراہ اٹھے۔بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے فوری دیکھا لیکن لیفٹ ہینڈ پیسر درد سے کراہ رہے تھے۔
امپائر نے رضوان کا ریویو لینے سے کیوں انکارکیا،کیا اشارہ کیا،آسٹریلیا کے 3 آئوٹ
فزیو نے بعد میں ضروری ٹریمنٹ دی۔پیسر کی حالت خراب تھی،درد کش سپرے سے وہ کھیلنے کے قابل بنے۔امکان ہے کہ میچ کے بعد ان کا سکین ہوگا۔
ادھر آسٹریلیا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔27 اوورز میں 7 وکٹ پر 118 اسکور ہوا تھا۔سین ایبٹ 20 پر تھے۔نسیم شاہ 3 اور حارث رئوف 2 وکٹ لے چکے ہیں۔
تیسرا ون ڈے،پاکستان نے اہم ٹاس جیت لیا،آسٹریلیا کیلئے پہلی مشکل شروع