لندن،لاہور:کرک اگین رپورٹ
الزامات پر شاہین آفریدی کا پہلا سخت رد عمل،ممکنہ سزا کا جواب دینے کیلئے بھی تیار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین آفریدی اپنے اوپر لگائے الزامات پر سخت غصہ میں ہیں،انہوں نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو سوچی سمجھی سیاست اور کرکٹ سرجری کے نام پر ایک موومنٹ قرا دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لمحات ہیں،شاید توجہ کہیں سے کہیں ہو۔وہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی زیادہ سنجیدہ نہیں۔یہ الگ بات ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچہ کی متوقع پیدائش کے حوالہ سے ان کی عدم دستیابی کی نیوز بھی بریک ہوگئی ہیں۔
شاہین آفریدی نے اوپر اٹھ کے نام سے سوشل میڈیا پر 24 گھنٹے قبل ایک پوسٹ کی اور ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کی ہے لیکن لیفٹ ہینڈ پیسر ٹیم سیاست سے اپ سیٹ ہیں۔ویڈیو میں وہ مصباح الحق کو بالز کررہے ہیں۔
شاہین آفریدی پر کوچنگ سٹاف رپورٹس میں دورہ آئرلینڈ،انگلینڈ،امریکا میں غیر سنجیدہ رویہ اپنانے کے الزامات لگے ہیں۔رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ آفریدی کے رویے کو کوچنگ اسٹاف اور بورڈ آفیشلز نے نامناسب سمجھا، جس سے ممکنہ تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ تصادم اس وقت شروع ہوا جب محمد یوسف نے آفریدی کو بہت زیادہ نو بال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس سے دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
انگلینڈ سے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں جاری سیاست میں وہ ساتھی کھلاڑیوں کی بجائے کسی اور کو ذمہ دار سمجھتے ہیں اور اس کا اظہار بھی کرچکےہیں لیکن تاحال خود سے براہ راست کسی پر الزام دینے یا جواب دینے کیلئے مناسب وقت کے منتظر ہیں۔
ادھر پی سی بی انہیں سزا دینے کا بھی سوچ رہا ہے،اس کیلئے بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سے چھٹی،جرمانہ یا پھر سنٹرل کنٹریکٹ میں کیٹگری تنزلی کے ساتھ غیر ملکی لیگ کی منسوخی بھی آپشن ہے۔
حقائق یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ میں ایک سال قبل کا اتفاق بڑے طریقہ سے پارا پارا کیا گیا ہے اور اس کیلئے کپتان تبدیلی سے کپتانی واپسی تک کے تمام پلانز نے کام کیا ہے اور اس کے پیچھے ایک مکمل سکرپٹ تھا،جسکی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آئیں گی۔،