اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
شاہین آفریدی کا ولیمہ،شاہد آفریدی دلہے جیسے بن گئے،خاتون کا مذاق،رمیز راجہ اور بابر اعظم میں کھسر پھسر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمہ میں سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ بھی پہنچ گئے۔دلچسپ مناظر تھے۔ہر ایک کی توجہ کا مرکز تھے۔لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا ،سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخرزمان ، محمد رضوان اور اولمپئن ارشد ندیم نے بھی شرکت کی۔
اہم بات یہ تھی کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی موجودگی نے دل موہ لئے۔بابر اعظم سے گلے ملتے رمیز راجہ نے کچھ کہا ،جواب میں پاکستانی کپتان نے بھی ملتے ہوئے انہیں کان میں ہلکے سے جواب دیا۔
تھا جس کا انتظار ،پی سی بی اعلامیہ جاری ،اجلاس کہانی بتادی،ٹیم کا اعلان تاریخ اور وقت کے ساتھ
شاہد آفریدی خود نئے سوٹ میں ایسے سجے سنورے تھے کہ جیسے خود دلہا بن گئے ہوں۔ایسے میں ایک خاتون نے ان سے مذاق کیا،اس پر شاہد اور شاہین دونوں ہنس پڑے،شاہد نے کہا کہ یہ اب بڑا ہو گیا ہے۔