| | | | | | |

ٹھکائی پر شاہین پولارڈ سے لڑپڑے،ویزا ڈیوڈ کے سامنے،حارث کا انتقام

 

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

 

پی ایس ایل 8 کے پلے آف میچ میں شاہین آفریدی اپنا آپ کھو بیٹھے۔پولارڈ کے ہاتھوں ٹھکائی پر آپے سے باہر ہوگئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے دوران اننگ کے 19 ویں اوور میں ملتان سلطانز کے پولارڈ نے قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی ٹھکائی کی۔3 چھکوں کی مدد سے 20رنز بنے۔

آخری چھکے کے بعد شاہین نے پولارڈ کے سامنے آکر کچھ کہا،جس پر پولارڈ نے بھی جواب دیا۔دونوں میں گرما گرمی ہوگئی۔اسی کو دیکھتے ہوئے دوسرے اینڈ پر موجود ٹم ڈیوڈ ڈیوڈ ویزا کے سامنے آگئے۔علامتی ناراضگی دکھائی ۔پھر مسکراتے ہوئے پیچھے ہٹ گئے۔

اننگ کے آخری اوور کی دوسری بال پر حارث رئوف نے جب پولارڈ کو 57 کے انفرادی سکور پر بولڈ کیا تو وہ بھی انتقامی موڈ میں آگئے۔سخت اشارے کئے اور غصہ کا اظہار کیا۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 160 رنز بنائے ۔رضوان نے 33 اور عثمان خان نے 29 اسکور کئے۔

حارث رئوف نے 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *