لاہور،کرک اگین رپورٹ۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاداب خان کو خبردار کردیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 10 کا پہلا ایلمنٹر جیتنے اور دوسرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سامنے آنے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ہم جیت کر آرہے ہیں۔ساری ٹیمیں ہاری بھی ہیں،آج کے میچ کی جیت شاندار تھی۔اس سے اعتماد ملا۔
انہوں نے اپنےکھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا ہے کہ بہتر کھیلے ہیں۔اس سے ہمیں خوشی ہوئی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اگر اچھی ٹیم ہے تو ہم بھی اچھا ہی کھیل کر یہاں تک آئے ہیں۔جیت کیلئے پر عزم ہیں۔
قلندرز اور یونائیٹڈ آج بروز جمعہ شام لاہور میں کھیلیں گے۔ناکام ٹیم گھر میں بیٹھے گی،فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف فائنل کھیلے گی جو اتوار کو شیڈول ہے۔