| | | | |

شاہد آفریدی بابر اعظم کے خلاف،شاہین کے حق میں آگئے ،نوکری جاری

 

 

کرک اگین رپورٹ

شاہد آفریدی بابر اعظم کے خلاف،شاہین کے حق میں آگئے،نوکری جاری

شاہد آفریدی اپنے آپ کو بڑا بنانے ،ثابت کرنے میدان میں آگئے ۔داماد کی کپتانی بچانے کیلئے متحرک ،تاوقت ایسا بیان نہیں دیا کہ جس سے پی سی بی یا اس سے اوپر کسی کو مسئلہ ہو۔

انصاف کی بات کرنے میں تامل ہے۔سچ بیانی سے گریز ہے

صفائیاں بیان کی جاتی ہیں اور یا پھر شاہین کی کپتانی بچانے کا کام شروع کردیا۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے معاملے پر سابق کپتان اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی حمایت کر دی۔

پی سی بی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کے لیے مختصر فارمیٹ کی قیادت سونپی تھی مگر ان کی کپتانی میں نیوزی لینڈ سے سیریز چار ایک سے ہارنے کے بعد پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی بدترین پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کی قیادت کی تبدیلی کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔

ایسے میں سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنے داماد اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔کہتے ہیں کہ یا پہلے فیصلہ غلط تھا یا اب غلط ہوگا،کپتان کو وقت دینا چاہیے ۔

ادھر پی سی بی نے پاکستان کے کوچز کیلئے گیری کرسٹن اور گلیسپی کو اپروچ کیا ہے لیکن تاحال جواب نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *