کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ
سکائی سپورٹس نے ایشز سیریز کے لئے 21 رکنی کمنٹری پینل بنادیا،اس سال موسم گرما کی انگلینڈ آسٹریلیا سیریز میں اوئن مورگن مارک ٹیلر کے ساتھ رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں ۔
ادھر انگلینڈ کے ان فٹ کھلاڑی جونی بیئرسٹو قریب 9 ماہ بعد واپسی کرنے والے ہیں
کائونٹی کے 2 میچز کھیلیں گے لیکن مرکز نگاہ ایشز سیریز ہوگی۔
انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس آئی پی ایل سے قبل انجیکشن پر چلے گئے۔آل رائونڈر ان فٹ ہیں،لیگ کا پہلا حصہ بطور بیٹر کھیلیں گے۔بائولنگ نہیں کریں گے۔
ایک اور بڑی نیوز یہ ہے کہ سیٹون سمتھ آئی پی ایل میں کمنٹری کا ڈیبیو کریں گے۔انہوں نے آخری بار 2021 میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کی تھی۔اس کے بعد سے انہیں خریدنے کے قابل ہی نہ جانا گیا۔اب لیگ کے آفیشل براڈ کاسٹر سٹار سپورٹس نے ان کو بطور کمنٹیٹر لیا ہے۔آئی پی ایل 2023 کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی پاداش میں جرمانہ ہوا ہے ۔آک لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں وہ اس کے مرتکب قرار پائے ،میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سندھ پریمئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔جون میں ہونے والی لیگ میں 6 ٹیمیں شامل ہونگی۔
پی سی بی نے پاکستان کا نیا کوچنگ پینل فائنل کرلیا ہے۔مکی آرتھر ڈائریکٹر ٹیم ہونگے۔گرانٹ بریڈبرن کوچنگ اسٹاف میں ہیں ۔جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر مورنی مورکل بائولنگ اور اینڈریو پیوٹک کو بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔