کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی غیر ملک میں مداحوں کے درمیان حیرت کا شکار ہوگئے،جب انہوں نے سوال کیا کہ کون سا کرکٹر پسند ہے یا کسے جانتے ہو۔جواب میں بھارتی پلیئرز کا سن کر وہ بے اختیار بول اٹھے کہ پاکستانی کوئی نہیں؟یہ سب تھائی لینڈ کے ایک ریستوران میں ہوا ۔
انہوں نے مداحوں سے جب یہ کہا کہ پاکستانی کوئی بھی نہیں تو جواب میں ان کو کہا گیا کہ آپ ہیں نا۔
بوم بوم آفریدی دھونی اور کوہلی کا سن کر پہلے حیرت میں آئے اور پھر سوال کرنے کے بعد گویا ہوئے کہ مذاق کررہا تھا۔پھر انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی ہوں،پہلے پاکستانی ہیں اور اپنے ملک کے سفیر ہیں،ہماری نگاہ میں سب افراد برابر ہونے چاہئیں۔
اپنے ٹوئٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ اسپورٹس دنیا میں ایک ایسی لینگویج ہے جس کی کوئی حد نہیں۔یہ انسانوں کو ملانے کا کام دیتی ہے۔