کرک اگین رپورٹ
شکیب الحسن کے تیسرے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کے نتائج آگئے ،جلا وطن کرکٹر پاکستان آرہے
بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کئی مہینوں کی سختی جھیلنے کے بعد بالآخر مشتبہ ایکشن سے بری ۔ 37 سالہ کھلاڑی دو بار ٹیسٹ میں فیل ہو چکے تھے لیکن تازہ ترین نتائج میں شکیب بالآخر اپنے باؤلنگ ایکشن کے گرد ہوا صاف کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
یہ پیشرفت شکیب کے لیے راحت کی بڑی سانس کے طور پر سامنے آئی ہے، انکو بنگلہ دیش کےچیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ سلیکٹرز انہیں ماہر بلے باز کے طور پر نہیں لینا چاہتے تھے۔ باؤلنگ کے لیے معطل ہونے کا مطلب یہ تھا کہ آل راؤنڈر آئی سی سی ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکے جسے انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں الوداعی ٹورنامنٹ کے طور پر رکھا ہوا تھا۔
کیا پاکستان آئیں گے ۔
پی ایس ایل اور بنگلہ دیش کے فوری پاکستان کیلئے ان کی کلیئرنس کا انحصار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر ہے کیونکہ وہ اپنے ملک سے باہر جلاوطن ہیں۔