لاہور ،کرک اگین رپورٹ
عامر سہیل کا پیٹرن انچیف پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی پی سی منسٹری پر بڑا پتھراؤ ۔اگر کرکٹ کا تم کو علم نہیں ہے تو پرے ہٹ جائو ۔آئی پیز کے سیکرٹری پرے ہٹ جائیں،نہیں علم تو پرے ہوجائیں۔پاکستان کرکٹ پر سیاسی تماشہ بند کریں۔گندی سیاست پھیلا رہے ہیں کرکٹ میں پہلے ہی ہاکی اور دوسری گیمز کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ۔
اگر نجم سیٹھی اور ذکا اشرف بڑے دماغ ہی یا بڑے صلاحیت والے ہیں تو میں زرداری اور شریف برادران سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کو ہاکی پر لگائیں تاکہ قومی کھیل بہتر ہوجائے۔سکواش پر لگائیں ۔وہ ٹھیک کردیں یہ ایڈمنسٹریٹرز جو 2 اور 2 بار کرکٹ بورڈ چلاچکے ہیں۔
عامر سہیل تکلیف اور غم میں کئی سیکنڈز کے لئے اس بات کے بعد خاموش ہوگئے۔
سابق لیفٹ ہینڈ اوپنر عامر سہیل نے کہا ہے کہ کتنے سال ہوگئے 1992 ورلڈ کپ کو ۔پاکستان نے 2 بار ہی سیمی فائنل اور ایک بار فائنل کھیلا ہے۔شرم ہی نہیں آتی۔چونکہ کرکٹ میں پیسہ بڑا آگیا ہے۔کھانے آجاتے ہیں۔پی سی بی اور اس کے آس پاس سیاست ہے۔لابیاں بنی ہیں۔پاور کورے ڈور ہیں۔شرم کرو۔ڈوب مرو۔ڈوب مرجانا چاہیے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا قصور ہے۔