پرتھ،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود بطور کپتان،شاہین نائب کپتان،اپنے شعبوں میں بری طرح فلاپ،پرتھ ٹیسٹ کی دونوں اننگز کا جائزہ۔پاکستان کے نئے ٹیسٹ کپتان اور نائب کپتان نئی ذمہ داریوں تکے ساتھ مکمل طور پرناکام ہوگئے ہیں،یہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ بابر اعظم جیسا نام بھی فلاپ ہوا ہے۔
پرتھ میں اتوار کو میچ کے چوتھے روز پاکستان نے چائے کے وقفہ پر 4 وکٹ کھوکر 53 اسکور بنائے تھے۔450 رنزکا ہدف ہےلیکن بہت مشکل پڑی ہے۔دوسری اننگ میں بابر 14،امام 10 اور شان مسعود و عبداللہ شفیق 2،2 کرسکے۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے دوسری اننگ 233 رنز5 وکٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔
اس ٹیسٹ سے شان مسعود کپتان اور شاہین آفریدی نائب کپتان کی نئی ذمہ داریوں کے ساتن نمودار ہوئے۔ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ماڈرن ڈے کرکٹ کھلانے آئے تھے اور اپنے پچھلوں کو اولڈ کرکٹ قرار دے رہے تھے،اب وہ بھی منہ بند کئے ڈریسنگ روم میں موجود ہیں۔
سٹیون سمتھ ایل بی قرار،ریویو میں بھی آئوٹ مگر کیسے،نائب کپتان غصہ میں لال پیلے
پرتھ ٹیسٹ میں شاہین آفریدی نے پہلی اننگ میں 27 اوورز کئے۔96 رنزکی مار کھائی اور صرف ایک وکٹ لے سکے۔دوسری اننگ میں انہوں نے18.2 اوورز میں 76 رنز دے دیئے اور صرف ایک وکٹ ملی۔یوں پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر 45.2 اوورز کئے۔172 رنز دیئے اور صرف 2 آئوٹ کئے۔یہ تھے نائب کپتان۔اب آتے ہیں کپتان شان مسعود کی جانب،وہ پہلی اننگ میں 43 بالز پر 30 اور دوسری اننگ میں 11 بالز پر 2 کرسکے۔یوں 54 بالز پر 32 رنز ان کی کمائی ہے۔بابر اعظم پہلی باری میں 54 بالز پر 21 اور دوسری میں37 بالز پر 14،یوں 91 بالز پر 35 اسکور بناپائے۔
پیٹ کمنز کی عثمان خواجہ کیلئے بہترین مثال،آسٹریلین اننگ ڈکلیئر،پاکستان کو 450 رنزکا ہدف