| | |

پیٹ کمنز کی عثمان خواجہ کیلئے بہترین مثال،آسٹریلین اننگ ڈکلیئر،پاکستان کو 450 رنزکا ہدف

 

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان نے ہدف کے تعاقب مں پہلی وکٹ ھموادی ہے۔عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں مچل سٹارک کا شکار بنے،وہ 2 رن بناسکے

پیٹ کمنز کی عثمان خواجہ کیلئے بہترین مثال،آسٹریلین اننگ ڈکلیئر،پاکستان کو 450 رنزکا ہدف۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز کاھنے کے وقفہ کے بعد 5 وکٹ پر 233 رنزکے ساتھ دوسری اننگ ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کیلئے 450 رنزکا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کی سنچری کیلئے بہترین مثال قائم کی۔پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز انہوں نے لنچ کے بعد بھی بیٹنگ جاری رکھی کہ ان کے اوپنر عثمان خواجہ سنچری مکمل کرلیں۔یہ الگ بات ہے کہ خواجہ اس کوشش میں تھوڑا تیز کھیلے اور ایک شاٹ کھیلنے کی پاداش میں کیچ دے گئے۔جیسے ہی خواجہ کا کیچ ہوا۔کپتان پیٹ کمنز اپنے ساتھیوں سمیت ڈریسنگ روم میں کھڑے ہوئے اور تالیاں بجاتے اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔

عثمان خواجہ شاہین آفریدی کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے 190 بالز پر90 رنزبنائے۔9 چوکے تھے،انہوں نے 151 بالز پر ففٹی مکمل کی تھی جو ان کے کیریئر کی دوسری سست ترین ففٹی بھی ہے۔ان کے ساتھ مچل مارش68 بالز پر 63 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے۔دن کے آغاز میں ٹریوس ہیڈ 14 اور سٹیون سمتھ 45 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 45 رنز دے کر 3 اور عامر جمال  نے 28 رنز کے عوض ایک وکٹ لی،شاہین کو ایک وکٹ کیلے 76 رنزکی مار پڑی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *