| | | |

سوئنگ وکٹ پر انگلش بائولرز چکراگئے،کیویز کا رنز کاپہاڑ

ٹرینٹ برج،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

سوئنگ وکٹ پر انگلش بائولرز چکراگئے،کیویز کا رنز کاپہاڑ۔سوئنگ کی سلطان وکٹ پر بیٹرز نے رنزکے انبار لگادیئے،دونوں ٹیموں کے بائولرز 2 دنوں میں بے بسی کی تصویر بنے رہے،اس میں زیادہ پکچرز انگلش کھلاڑیوں کی ہے،جو کہ اتفاق سے میزبان بھی ہیں۔ہفتہ کو کھیل کے دوسرے روز کیویز بیٹرز نے 2 سنچریز اننگز کے ساتھ انگلینڈ پر پکا اٹیک کیا ہے۔جوبی اننگ میں میزبان ٹیم نے بھی کچھ اعتماد دکھادیا ہے۔ 

شان مسعود کے بلے سے ٹی 20 رنز جھڑنے لگے،مسلسل دوسری فتح گر اننگ

نیوزی لینڈ جو کہ 3 میچزکی سیریز میں 0-1 سے خسارے میں ہے،نے جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز 146 کے قریبا وورز کھیل کر 553 رنزبنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔ڈیرل مچل یوں بدقسمت بنے کہ ڈبل سنچری کے قریب آکر ہمت ہارگئے۔وہ 190 رنزکرگئے۔23 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ٹام، بلنڈل نے 106 رنزکے ساتھ سنچری کی۔دونوں نے5 ویں  وکٹ پر 236 رنزبنائے۔مچل بریسول نے 49 کی اننگ کھیلی۔جمی اینڈرسن نے 62 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔انہوں نے 27 اوورز کئے۔

جواب میں انگلینڈ نے اوپنر جلد کھونے کے بعد بھی صورتحال سنبھال لی۔کھیل کے خاتمہ تک ایک وکٹ پر 90 رنزبنالئے ہیں۔اولی پوپ 51 پر کھیل رہے ہیں۔ایلکس لیز 34 پر کھیل رہے ہیں۔زک کرولی4 کرکے گئے۔واحد وکٹ ٹرینٹ بولٹ نے لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *