| | | | |

شان مسعود کے بلے سے ٹی 20 رنز جھڑنے لگے،مسلسل دوسری فتح گر اننگ

ووسٹر،کرک اگین رپورٹ

شان مسعود کے بلے سے ٹی 20 رنز جھڑنے لگے،مسلسل دوسری فتح گر اننگ۔پاکستانی اوپنر شان مسعود کی ٹی 20 کرکٹ میں 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسری جارحانہ ففٹی،ڈربی شائر کی قیادت کرنے والے لیفٹ ہینڈ اوپنر مسلسل فتوحات کے ٹریک پر ہیں۔

ووسٹر میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم ڈربی شائر نے ووسٹر شائر کو39 رنز سے ہرادیا ہے۔فاتح ٹیم نے7 وکٹ پر 168 رنزبنائے۔شان مسعود جو کہ ڈربی کی قیادت کررہے ہیں نے ایک بار پھر کلاس دکھائی۔اس بار47 بالز 65 رنزکی اننگ کھیلی۔7 چوکے اور ایک چھکالگایا۔

شان مسعود کپتان بن گئے،100 ویں میچ میں برق رفتار ففٹی،ڈربی شائر فاتح

مخالف ٹیم میں انگلش آل رائونڈر معین علی بھی تھے،انہوں نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر2 وکٹیں لیں۔

جوبی اننگ میں ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 129 اسکور کرسکی۔کمال بات یہ تھی کہ کپتان معین علی صفر پر گئے۔اس طرح اس شعبہ میں بھی شان مسعود نے اپنے حریف کو ناک آئوٹ کردیا۔

انگلینڈ میں یہ میچز ٹی 20 بلاسٹ کے سلسلہ میں کھیلے جارہے ہیں۔شان مسعود نے ایک روز قبل بھی 21 بالز ہر ففٹی مکمل کرتے ہوئے طوفانی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *