کیپ ٹاؤن ۔کرک اگین رپورٹ
شان مسعود نے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اشارہ دے دیا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ کل تین جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ کیپ ٹاؤن کی تیز پیچ ہے ۔گزشتہ سال کے شروع میں بھارت بنام جنوبی افریقہ میچ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا وقت کے اعتبار سے مختصر ترین میچ ثابت ہوا تھا۔ پاکستانی کپتان شان مسعود محتاط ہیں اور ان کا کہنا یہ ہے کہ سپنر کا کھلانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا اس کو دیکھ کر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پچ کیسی ہوگی ،جب تک کہ اس پر دونوں اننگز مکمل نہ ہو جائیں۔
چنانچہ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے اپنی ٹیم کا اعلان ابھی نہیں کیا۔ امکان ہے کہ کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔شان مسعود نے کہا ہے کہ جہاں تک بحث ہے ایک سپنر کھلانے کا فیصلہ ہوناہے ۔سلمان علی آغا کو اسپنر کے طور پر استعمال کیا جائے اور پاکستان پیس اٹیک کے ساتھ ہی جائے ۔
شان نے آسٹریلیا میں سلمان کی گئی بائولنگ کا ذکر کیا۔
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے اگرچہ تین تبدیلیاں کی ہیں لیکن ان کے پاس ابھی بھی پلیئنگ 11 میں بدستور چار پیس اٹیک بولرز موجود ہیں ۔پاکستان کی ٹیم کو بھی اسی نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہوگی۔
کیپ ٹاؤن میں
قومی ٹیسٹ سکواڈ کی نیولینڈز سٹیڈیم میں پریکٹس۔پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔قومی سکواڈ نے تین گھنٹے تک پریکٹس کی۔
پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا۔
میچ مقامی وقت کے مطابق دس بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔