سڈنی،کرک اگین رپورٹ
امپائرز کی پیشکش ٹھکرانے پر شان مسعود پر ہوٹنگ،عثمان خواجہ نے دفاع کردیا،مزید کئی باتیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٓآسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹیسٹ جمعہ کی صبح 10 بجے مقامی وقت (پاکستانی وقت صبح 4 بجے )سے دوبارہ شروع ہوگا۔دورانیہ 30 منٹ بڑھایا گیا ہے۔
سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس،کیچ ڈراپ سوالات پر زچ،ایک بات گول کرگئے
شان مسعود اور پاکستانی ٹیم پر سڈنی کے شائقین کی ہوٹنگ لیکن عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ شان مسعود نے جو کیا ،ٹھیک کیا۔25,204 تماشائی اس وقت مایوسی کے عالم میں چیخ رہے تھے جب آن فیلڈ امپائرز نے لائٹ میٹر کو باہر نکالااور پاکستان کے کپتان شان مسعود کو مطلع کیا کہ اگر وہ دونوں سروں سے اسپنرز کو لگادیں تو کھیل جاری رہ سکتا ہے۔ شان مسعود نے سمجھ بوجھ سے اس پیشکش کو ٹھکرا دیاتھا۔جب کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر نکلے تو بایک شور مچ گیا، تقریباً 40 منٹ بعد بارش ہوئی۔ مقامی وقت کے مطابق 4.40 بجے بارش شروع ہوئی۔یوں بارش ہونے سے قبل کے 40 منٹ ضائع ہوئے۔
اس پر آسٹریلیا کے تجربہ کار کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ لوگ اب کچھ زیادہ بے صبرے ہو رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم۔ مجھے لگتا ہے کہ لوگ شاید تھوڑا سا زیادہ بے صبرے ہو رہے ہیں۔ یہ بیکار ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ ٹیسٹ کرکٹ ہے۔یہ صرف کرکٹ ہے، یہ 100 سالوں سے چل رہا ہے۔ قوانین تبدیل نہیں ہوئے۔ روشنی روشنی ہے، خواجہ نے جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک آپ سورج کی نقل نہیں بنا سکتے، مجھے واقعی یقین نہیں ہے کہ حل کیا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ،کھیل کیوں رکا،امپائرزنے شان مسعود سے کیا شرط رکھی،سابق کرکٹرزبرس پڑے