شارجہ،کرک اگین رپورٹ۔شارجہ،بنگلہ دیش نے افغانستان کو جکڑلیا،دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک ایسے سنٹر شارجہ میں جہاں جنوبی افریقا افغانستان کے خلاف گزشتہ دنوں تینوں ون ڈے میچز ہارا تھا،اسی جگہ بنگلہ دیش نے افغانستان کو ایک شکست کے فوری بعد پکڑا اور ہرادیا ہے۔
شارجہ میں ہفتہ کو کھیلے گئے ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ68 رنز سے جیت کر 3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔
بنگلہ دیش 23 رنز میں 8 وکٹ گنواکر افغانستان سے جیتا میچ ہارگیا
بنگلہ دیش نے 7 وکٹ پر 252 رنزبنائے۔کپتان نجم الحسن شانتو نے 76 رنزکی اننگ کھیلی۔جاکر علی نے 37 رنزکی اننگ کھیلی۔ننگیالا کھروٹے نے 3 وکٹیں لیں۔راشد خان نے 2 آئوٹ کئے،پہلے ون ڈے میں تباہی مچانے والے غضنفر کو بھی 2 وکٹ مل گئے۔
افغانستان جو ایک موقع پر 2 وکٹ پر 118 رنزپر تھا۔مستحکم تھا لیکن کپتان حشمت اللہ شاہدی کے 17 اور رحمت شاہ کے 52 رنزکے آئوٹ ہوتے ہی ٹیم ہل گئی اور43.3 اوورز میں صرف 184 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔نیسوم احمد نے 28 رنزکے عوض سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔
Image Source: ACB