شارجہ،شارجہ،افغانستان جنوبی افریقا کو وائٹ واش کیوں نہ کرسکا،آخری ون ڈے میں شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرک اگین رپورٹ:افغانستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف تاریخ کی پہلی باہمی ون ڈے سیریز تو 2 روز قبل جیت گیا تھا لیکن وائٹ واش کر نے کا موقع ان آج اتوار 22 سمبر 2024 کو اس وقت گنوادیا،جب شارجہ میں مسلسل تیسری جیت سے وہ محروم رہا،اس کا تمام تر سہرا بھی اس کے کپتان اور منیجمنٹ کو جاتا ہے جو پچ ریڈ کرنے میں ناکام رہے۔
جنوبی افریقا نے تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل ون ڈے میچ میں 7 وکٹ کی جیت کے ساتھ ناکامی کے تسلسل کو ختم کیا۔170 رنزکا چھوٹا ہدف 33 اوورز میں 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔ایڈن مارکرم کے ناقابل شکست 69 رنز نہایت قیمتی تھے۔راشد خان ان فٹ تھے۔وہ نہیں کھیلے۔
افغانستان کرکٹ ترقی کے نئے موڑ پر،جنوبی افریقا کیخلاف پہلی باہمی ون ڈے سیریز نام کرلی
افغانستان سے غلطی یہ ہوئی کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ گلے پڑا۔پوری ٹیم34 اوورز میں 169 رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔اوپنر رحمان اللہ گرباز 94 بالز پر 89 رنزبناکر آئوٹ ہوئے کیونکہ دوسری سائیڈ پر کوئی بھی رکنے کو تیار نہیں تھا۔لنگی نیگیڈی،فلکوایو اور پیٹر نے 2،2 وکٹیں لیں۔
دونوں ممالک میں یہ تاریخ کی پہلی باہمی ون ڈے سیریز تھی،جس کا میزبان افغناستان اور وینیو شارجہ تھا۔