راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی فتح کو اپنے کھلاڑیوں،ٹیم منیجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان عوام کے نام کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں جو کچھ ہوا۔ہر ایک اس روز کیلئے کھڑا تھا،بہت بات ہوئی،محنت ہوئی اور تیزی سے فیصلے تبدیل ہوئے،تب جاکر یہ جیت ملی ہے،میرے لئے بڑی جیت ہے کیونکہ مجھے اور پاکستان کو اس کی ضرورت تھی۔صائم،عبداللہ،ہریرہ کھلاڑی نئے آئے،رضوان نے بہترین کام کیا۔نعمان اور ساجد نے شاندار کم بیک کیا۔میں بہت خوش ہوں۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بات کرتے ہوئے شان مسعود نے انگلش ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ یہاں آئیں اور پاکستان میں زیادہ ٹیسٹ سیریز کھیلیں۔بین سٹوکس انگلش کپتان کہتے ہیں کہ سیریز اچھی رہی ہے۔اسپنرز کے خلاف مشکلات پیش آئیں،اس سے سیکھیں گے اور بہتر کرنے کی کوشش کریں گے،انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کی تعیف کی لیکن فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔
پاکستان ہوم گرائونڈ میں ساڑھے3 برس،انگلینڈ کے خلاف 9 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیت گیا،کئی نئے ریکارڈز ساتھ
انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے ہوم گرائونڈ میں 2005 کے بعد 019 سال میں پہلی،اوور آل 9 سال بعد پہلی سیریز جیتی ہے۔شان مسعود،بین سٹوکس کا فتح اور شکست پر ردعمل،ساجد خان سیریز،سعود شکیل میچ کے بہترین پلیئرز۔سعود شکیل نے میچ میں 134 رنزبنائے۔ساجد خان نے سیریز میں 19 وکٹیں لیں،72 رنزبنائے۔