کراچی،کرک اگین رپورٹ۔ریویو نہ لے کر صاف وکٹ گنوادی،شاہین نے کیچ چھوڑکرمایوسی پھیلادی،نسیم کاواربھی خالی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے ایل بی کا ریویو نہ لے کر صاف وکٹ گنوادی،شاہین شاہ نے آسان کیچ ڈراپ کرکے مایوسی پھیلادی،نسیم شاہ دوسروں کو غصہ دلانے کی کوشش میں خود ناکام۔نسیم شاہ نے فاسٹ باؤلرزکا خفیہ ہتھیار بیٹرز استعمال کیا۔ غصہ دلانے کی کوشش کی ۔کیوی بیٹر ٹام لیتھم کو ایک زبردست باؤنسر کیا اور اس کے بعد ان کے قریب جا کر ان پر جملے کسے لیکن کیوی بیٹر غصے میں نہیں تھے اور سر نیچے کرکے اپنے ہیلمٹ پر ہاتھ پھیرتے دکھائی دیئے ۔یہ ہمیشہ رہا ہے کہ پیسرزسخت جملے بول کے یا بائونسر کر کے بیٹرز کو غصہ دلاتے ہیں تاکہ وہ کھیلتے ہوئے غلطی کریں۔ نسیم شاہ بھی یہی کوشش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے اسکور 242 کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم تین وکٹ پر 133 رنز بنا چکی ہے 20 اوورز میں نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے صرف 110 رنز کی ضرورت ہے.
یہی نہیں بلکہ پاکستان نے ایک ایل بی کا ریویو نہیں لیا،ری پلے میں صاف ایل بی تھا،پوری ٹیم مایوس تھی،کپتان رضوان پریشان نظر آئے،اس کے اگلے اوور مین شاہین اافریدی نے ٹام لیتھم کا کیچ ڈراپ کرکے مزید پریشانی بڑھادی،یوں پاکستان نے اوپر تلے 2 مواقع ضائع کردیئے۔
نیوزی لینڈ کا اسکور 33 اوورز میں 3 وکٹ پر 145 ہوگیا تھا۔