رانچی،کرک اگین رپورٹ
بھارت میں شعیب کے پھر چرچے،ڈرائونا خواب بن گئے۔مزید خطرات سر پر
جیک لیچ اپنے بائیں گھٹنے کی سرجری کے لیے تیار ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کا دورہ بھارت مختصر ہو گیا تھا۔انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر حیدرآباد میں پہلے ٹیسٹ کے دوران پہلے دن باؤنڈری کے قریب ڈائیونگ کرتے ہوئے زمین پر گھٹنے رگڑنے کے بعد انجری کا شکار ہوئے۔
ادھرشعیب بشیر نے چار وکٹوں کے ساتھ بھارت کو خطرے میں ڈال دیا ہے،اس کی کارکردگی نے یہ یقینی بنایا کہ انگلینڈ چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر آگے ہے،اسے 134 رنزکی ابھی بھی سبقت ہے۔ رانچی کی بگڑتی ہوئی پچ پراسے پہلی اننگز کی اہم برتری حاصل کرنے کے لیے اسے مزید صرف تین وکٹوں کی ضرورت ہے۔بھارت نے 7 وکٹ پر 219 رنزبنالئے ہیں۔انگلینڈ نے پہلی باری میں 353 رنزبنائے تھے۔شعیب بشیر 32 اوورزکرواکر 4 وکٹیں اڑاچکے ہیں۔جیسی وال نے 73 اور شبمان گل نے 38 رنزبنائے۔