لاہور،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ
شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم پر نیا بائونسر ماردیا،کپتانی کا نیاکٹا کھول کر موجودہ کھلاڑیوں میں تحریک پیداکردی،ساتھ میں حاضر سوس کپتان کیلئے تھوڑی چیلنج والی کنڈیشن بھی۔
راولپنڈی ایکسپریس ان دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔بابر اعظم کے خلاف بیان دیا کہ ان کو انگلش نہیں آتی،اس لئے وہ برینڈ نہیں ہیں۔رمیز راجہ ایک ناکام پی سی بی چیئرمین تھے۔کامران اکمل کے ساتھ بھی چیھڑ چھاڑ کی۔ان سب کا جواب کامران اکمل اور رمیزراجہ دے چکے۔
دوران بیٹنگ شاہین نے فخرکا ہیلمٹ کیوں تبدیل کروایا،حارث کے ٹوٹے بیٹ پر نیا وعدہ
اب شعیب اختر نے کہاہے کہ شاداب خان پاکستان کے مستقبل کے کپتان ہونگے۔یوں انہوں نے شاداب میں تحریک پیداکی ہے تو بابر اعظم سمیت متعدد پلیئرز کوسوچنے پرمجبور کیا ہے۔