عجمان،کرک اگین رپورٹ
شعیب اختر نے خاتون کے متعلق سوال پرجو جواب دیا قہقہے لگ گئے۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا ہے کہ بیوی کےسامنے صرف جی کہنا ہے اور سرہلانا ہے،جوب بھی دینا ہو تو تو اتنا کہ ٹھیک کہا۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر نے کہا ہے کہ کسی نے مجھ سے خاتون کے بارے میں سوال کیاہے اور میرا جواب یہ تھا۔
وہ ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا فائنل دیکھنے کے لئے آسٹریلیا جاتے ہوئے عجمان میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے آغاز میں کہا ہے کہ میری بیوی ناراض ہوجائے گی،پھر بھی بھی جواب دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب وہ سوال کرے تو اپنے ہاتھ باندھیں،سرنیچا کریں اور جی جی کردیں،جیسا کہ آپ کرتے بھی ہیں۔وہ کہے رات ہے تو آپ کہیں کہ جی رات ہے۔
ایم سی جی کی اس شام عمران خان نے جب میرے اٹھتے قدم روک دیئے،وسیم اکرم
شعیب اختر نے کہا ہے کہ اللہ پاک نےا س کادماغ ایسا بنایا ہے جو سوتے ہوئے بھی جاگتا ہے،اگر وہ ایسا نہ ہوتا تو پھر آپ کے بچے نہ پلتے،گھر نہ چلتے لیکن آپ نے اس کا دماغ نہیں چھیڑنا ہے،ورنہ آپ کادناغ ختم ہوجائے گا۔شعیب اختر کے خیالات پر خوب قہقہے لگے۔
شعیب اختر نے اس کے بعد اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔