راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
شعیب اختر کا حکومت اور پی سی بی کے حوالہ سے دعویٰ،وسیم اکرم کا نیا انکشاف۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی کتاب سلطان لکھتے وقت ساتھی کرکٹرز خوف میں تھے کہ میں ان کے کئی راز نہ کھول دوں۔میں نے ان کا خیال کیا ہے،کسی کا راز نہیں کھولا۔اسی طرح کوئی متنازعہ بات بھی نہیں کی۔ان کے ساتھ کے کرکٹرز نے اس پر سکھ کا سانس لیا ہے۔
ادھر سابق پیسر شعیب اختر نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس وقت ملک میں قائم حکومت عدم استحکام کا شکار ہے۔میں ان حالات میں پی سی بی میں کسی بھی کام کے لئے تیار نہیں ہوں۔
راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ حکومت اور پی سی بی میں اس وقت شدید ہنگامہ آرائی اور عدم استحکام ہے۔اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ میرا پی سی بی میں داخل ہونے کا یہ درست وقت ہے۔
یوں شعیب اختر نے ایک عرصہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کیا ہے کہ وہ کوئی عہدہ لینے والے ہیں۔