شعیب بشیر ہیرو،ویسٹ انڈیز ٹھس،انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ بھی لے گیا
ٹرینٹ برج،کرک اگین رپورٹ
شعیب بشیر ہیرو،ویسٹ انڈیز ٹھس،انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ بھی لے گیا۔شعیب بشیر کی تباہ کن بائولنگ۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دبوچ لیا۔ٹرینٹ برج ٹیسٹ بھی چوتھے روز انگلینڈ کی 241 رنزکی جیت پر ختم ہوگیا ہے۔مہمان ٹیم 385 رنزکے تعاقب میں36.1 اوورز ہی جم سکی اور 143 رنزپر پویلین لوٹ گئی۔
کریگ بریتھویٹ47 اور جیسن ہولڈر 37 رنزبناسکے،باقی سب فلاپ ہوگئے۔شعیب بشیر نے 11.1 اوورز میں 41 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگ میں 425 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔جوئے روٹ نے122 اور ہیری بروک نے 109 رنزبنائے۔جیڈن سیلز نے4 آئوٹ کئے۔
انگلینڈ پہلی باری میں 416 رنزبناپایا تھا،ویسٹ انڈیز نے 457 رنزبناکر 41 رنزکی لیڈ لی تھی لیکن پھر سب خواب ہوگیا۔
انگلینڈ 2 میچز کی سیریز 0-2 سے جیت کرانگلینڈ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔