| | | | | | |

شعیب ملک مسلسل ناکام،اہلیہ اداس،فینز کا اسے لائے بنا میچ کھیلنے کا مشورہ،عثمان خان تو ہیرو

کراچی،کرک اگین رپورٹ

شعیب ملک مسلسل ناکام،اہلیہ اداس،فینز کا اسے لائے بنا میچ کھیلنے کا مشورہ،عثمان خان تو ہیرو۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں شعیب ملک کی مسلسل ناکامی کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار کو ملتان سلطانز کے خلاف اہم ترین میچ میں بھی وہ ناکام رہے ہیں۔28 بالز پر 38 رنزبناسکے۔کوئی چھکا نہیں تھاْ5 چوکے لگائے۔کراچی کنگز کا یہ چھٹا میچ ہے اور شعیب ملک اور شان مسعود متاث کن پرفارم نہیں کرسکے۔

ادھر صورت حال یہ ہے کہ ملتان سلطانز کیلئے کھیلنے والے عثمان خان نے  پی ایس ایل کی دوسی سنچری جڑدی ہے۔انہیں پی ایس ایل میں تیز سنچری بنانے کا اعزاز ہے اور 13 اننگز میں ان کی 2 سنچریز کلاسیکل پرفارمنس ہے۔کراچی کنگز کے خلاف انہوں نے شاندار سنچری کی۔گزشتہ میچ میں 96 کرگئے تھے۔

سرعام تذلیل،گھٹیا سلوک،حارث رئوف پی سی بی کیخلاف بالواسطہ پھٹ پڑے

شعیب ملک کی اہلیہ کراچی کنگز کے ہر میچ میں گرائونڈ میں ہوتی ہیں اور شعیب ملک کی پرفارمنس کے حوالہ سے مایوس اور اداس دکھائی دیتی ہیں۔کرکٹ فینز یہ سب دیکھتے اور اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہیں۔اب انہیں ایک فین نے  مشورہ دیا ہے کہ وہ کسئی میچ اپنی اہلیہ کولائے بنا کھیلیں۔شاید کامیاب ہوجائیں۔بیوی کی موجودگی حوصلہ افزائی کی بجائے دبائو کا سبب ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *