میچ فکسنگ الزامات پر شعیب ملک کا براہ راست جواب آگیا،فرنچائز کی بھی پریس ریلیز جاری
ڈھاکا،دبئی:کرک اگین رپورٹ
میچ فکسنگ الزامات پر شعیب ملک کا براہ راست جواب آگیا،فرنچائز کی بھی پریس ریلیز جاری۔فارچیون باریشال سے اچانک علیحدگی کے بعد تنازعات میں گھرے تجربہ کار پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ کھلنا ٹائیگرز کے خلاف ملک کے غیر معمولی باؤلنگ کے بعد غلط کھیل کے وسوسے پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے ایک ہی اوور میں تین نو بالز کردیں۔سوشل میڈیا کی قیاس آرائیوں کے نتیجے میں، خبر رساں اداروں نے اطلاع دی کہ باریشال نے میچ فکسنگ کے خدشات کی وجہ سے شعیب ملک کا معاہدہ ختم کر دیا۔
یہ دعویٰ جھوٹا نکلا کیونکہ فارچیون باریشال کے مالک میزان الرحمان نے پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک پر مشتبہ اسپاٹ فکسنگ کی افواہوں کو مسترد کر دیا، ملک 10ویں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑکر ڈھاکہ دبئی چلے گئے۔ملک کو آج سے شروع ہونے والے سلہٹ مرحلے سے قبل ٹیم کو جوائن کرنا تھا تاہم آل راؤنڈر ٹورنامنٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔ملک کی اچانک روانگی ،آخری میچ میں ان کی عجیب باؤلنگ ، ایک اوور میں مسلسل تین نو بالز سے کہانیاں جنم دے چکی ہیں۔
پی سی بی قائم مقام چیئرمین میوزیکل چیئرکے انتخاب کیلئے اہم انکشافات کرگئے،ایک نتیجہ کلیئر ہوگیا
فرنچائز مالک نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ دنوں شعیب ملک کے بارے میں بہت سی باتیں سنی ہیں اور میں ان افواہوں پر احتجاج کرتا ہوں، شعیب ملک اچھے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ٹیم کے لیے اپنی بہترین کارکردگی پیش کی ہے، اس لیے ہم اس معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔ لگاتار دو میچ ہارے، ہم اپنے آنے والے گیمز پر توجہ مرکوز کرنا چاہیں گے اور اگلا میچ جیت کر فائنل میں پہنچنا چاہیں گے۔
نو بال کی بحث کے علاوہ، یہ افواہیں بھی تھیں کہ ملک بی پی ایل کے دوسرے مرحلے سے دُردنتو ڈھاکہ کے لیے کھیلنا چاہتے تھے لیکن باریشال فرنچائز نے پاکستانی کو ٹورنامنٹ کے وسط میں ٹیم تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی۔