لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے کھلاڑی حارث روف اور فہیم اشرف قربانی کے لیے بکرے خریدنے بکرا منڈی پہنچے تو دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔
بیوپاری کے ساتھ خوبصورت جملے بازی ہوئی اور خریداری کے لیے طویل وقت صرف کیا ۔بکروں کی خوب دیکھ بھال کی۔ کئی موقعوں پر بیوپاری نے پاکستانی کھلاڑیوں کو کرکٹ اصلاحات سے تعبیر کیا۔ اور پوچھا کہ بکرے لینے آئے ہو یا ان بکروں کو فیلڈر کھڑا کرنا ہے، لیگ پر کھڑا کرنا ہے یا کون سا گلوز پہنانے ہیں یا لیگ امپائر کھڑا کرنا ہے۔اس پر قہقہے لگے۔یہ مناظر دیکھنے والے تھے۔
Add A Comment