لندن۔کرک اگین رپورٹ
شبمان گل کی امپائر سے خوفناک تکرار،رشب پنت باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
لارڈز میں میں بھارتی ٹیم فیلڈنگ کر رہی ہے۔ ایک بار پھر بال تبدیلی پر امپائر سے لڑ پڑی ہے۔ اس بار کپتان شبمن گل امپائر کے ساتھ بحث کرتے نظر آئے ۔یہ مناظر کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ گزشتہ ٹیسٹ میں نائب کپتان رشی پنت یہ حرکت کر رہے تھے ۔امپائرز جب کہہ رہے ہیں گینگ ٹھیک ہے تو اس کی تبدیلی پر اصرار شاید مناسب نہیں ہے لیکن آئی سی سی اس معاملے میں پچھلے میچ میں بھی کوئی ایکشن نہیں لے سکی اور شاید اس میچ میں بھی نہ لے سکے۔ سامنے بھارتی کپتان جو ہیں۔
ادھر رشب پنت انگلینڈ کے خلاف بھارت کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ہاتھ میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔ آئی سی سی آنے والے مہینوں میں مکمل متبادل کی آزمائش کے لیے ٹرائل پر ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو بھارت کو پنت کی جگہ اپنی الیون میں شامل کرنے کی اجازت نہ ملے گی۔
رشبھ پنت لارڈز ٹیسٹ کے دوران زخمی ہو کر باہر چلے گئے۔
لنچ کے وقفہ کے فوراً بعد پنت کے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی۔ جسپریت بمراہ کی ڈیلیوری پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئےگیند پنت کی انگلیوں کے سرے پر لگی۔ کیپر مایوسی کے عالم میں زمین پر پٹختے ہوئے فوری طور پر تکلیف میں نظر آئے، اور اسے علاج کروانے کے لیے کچھ دیر کے لیے کھیل روکنا پڑا۔
انگلینڈ کے 185 رنز تک 4 آئوٹ ہیں۔
