| | | | | |

بڑی اپ ڈیٹ ،شبمان گل احمد آباد ہونگے لیکن،فخرزمان کو کھلانے کی تجویز ،کون باہر

 

 

احمد آباد ،کرک اگین رپورٹ

بڑی اپ ڈیٹ ،شبمان گل احمد آباد ہونگے لیکن،فخرزمان کو کھلانے کی تجویز ،کون باہر

ڈینگی سے ریکوری کرنے والے بھارتی اوپنر شبمان گل کی احمد آباد انٹری ہونے والی ہے ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کل نئی دہلی سے احمد آباد پہنچے گی اور شبمان گل بھی وہاں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

یہ پیش رفت ہے لیکن کرک اگین کے ذرائع کے مطابق وہ ورلڈ کپ کا مسلسل تیسرا میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ان کے پاکستانی ٹیم کے خلاف 14 اکتوبر کو کھلائے جانے کے امکانات 3 فیصد ہیں جو دراصل نہیں ہیں۔

ادھر عبداللہ شفیق کی سنچری انٹری کے بعد پاکستان ٹیم میں نئی بحث جاری ہے۔فخرزمان کی جگہ لینے والے عبداللہ شفیق کی سیٹ کنفرم ہےلیکن اس کے باوجود فخر زمان کیلئے دروازے اوپن ہیں۔

دوسرے اوپنر امام الحق مسلسل ناکام ہیں۔اب یہ تجویز موجود ہے کہ امام کی جگہ فخر کو بھارت کے خلاف موقع دیا جائے،بھارت کے خلاف فخر زمان کا ریکارڈ اچھا ہے۔نفسیاتی برتری ہے۔

یہاں چیف سلیکٹر انضمام الحق کا اثر رسوخ آڑے آسکتا ہے ۔دیکھنا ہوگا کہ بابر اعظم اور ٹیم منیجمنٹ کیا فیصلہ کرتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *