برمنگھم۔کرک اگین رپورٹ۔شبمان گل کی انگلینڈ میں مسلسل دوسری سنچری،رشب پنت نے ہیلمٹ توڑدیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی نوجوان کپتان شمبان گل کی انگلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف مسلسل دوسری،کیریئر کی 7 ویں ٹیسٹ سنچری۔25 سالہ رائٹ ہینڈ بیٹر نے انگلینڈ کی بیٹری پہلے روز فیل کردی۔
ایج باسٹن برمنگھم میں جاری اینڈرسن۔ٹنڈولکر ٹرافی کے 5 میچزکی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت نے کھیل کا اختتام 5 وکٹ پر 310 رنزکے ساتھ کیا۔شمبان گل114 اوررویندرا جدیجا 41 پر کھیل رہےتھے۔دونوں میں99 رنزکی شراکت بن چکی تھی۔ایک موقع پر بھارت کے 5 کھلاڑی 211 پر باہر تھے۔نتیش کمار ایک،رشاب پنت 25،کرن نائر 31،کے ایل راہول2 اور جیسی وال 87 کرکے باہر گئے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس واکس نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں لی ہیں۔دن بھر 85 اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔
اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے اس میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا،پہلے بائولنگ کا اعلان کیا۔بھارت نے جسپریت بمرا کو آرام دے کر سپنزواشنگٹن سندر کو کھلایا۔
ایجبسٹن میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران بھارتی نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے اپنی وکٹ کھونے کے بعد واضح مایوسی کا مظاہرہ کیا، جس کا نتیجہ انہوں نے ڈریسنگ روم میں غصے سے اپنا ہیلمٹ توڑ کر دکھایا۔