لاہور،کرک اگین رپورٹ۔ڈنر ایک ملک،ناشتہ دوسرے ملک،لنچ تیسرے ملک،سکندر رضا کی ڈرامائی انٹری وائرل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سکندر رضا ٹرینٹ برج سے برمنگھم اور برمنگھم سے ابو ظہبی اور پھر ابو ظہبی سے لاہور ۔ایئرپورٹ پر اترے تو شام کے 6 بجکر 50 منٹ تھے۔7 بجے ٹاس تھا اور اس کے بعد فائنل الیون کا اعلان،اس میں سکندر رضا شامل تھے۔
پی ایس ایل 10 کی جیت کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم منیجمنٹ،کپتان اور خود سکندر رضا نے اس کی تفصیلات بتائیں کہ کیسے سکندر رضا انگلینڈ سے لاہور پہنچے تھے۔
سکندر رضا نے بتایا کہ ایک شام قبل ٹرینٹ برج سے برمنگھم تھا،وہاں سے ابوظہبی اور پھر لاہور۔بریک فاسٹ ایک مقام،لنچ دوسرے مقام پر تھا اور میچ یہاں تیسری جگہ تھا۔پروفیشنل پلیئر کے طور پر مجھے خوشی ہوئی یہ سب کرکے اور لاہور قلندرز کی جیت کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔
لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا سکندر بن گیا،کوئٹہ کو فائنل میں سنسنی خیز شکست
سکندر رضا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اختتامی لمحات میں صرف 8 بالز پر 22 رنزبنائے۔اس میں ان کے وہ 10 رنز نہایت اہم تھے جو انہوں نے عامر کے اوور کی آخری 2بالز پر بنائے تھے اور میچ کو آسان کیا تھا۔