کراچی،ملاں پور۔کرک اگین رپورٹ۔آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں ایک جیسی ہوائیں،بعد کی بیٹنگ والی ٹیموں کو حیرت انگیز ناکامیاں،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں ایک ہی وقت میں ہوائوں کے جھکڑ ایک جیسے چل پڑے،بعد میں بلے بازی والی ٹیموں کو حیرت انگیز ناکامی ہوئی ہے۔
ملاں پور میں آئی پی ایل کی تاریخ میں پنجاب کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ کم ترین مجموعی سکور والا میچ بن گیا،پنجاب کنگز15.3 اوورز میں 11 رنزبناسکی تو کولکتہ نائٹ رائیڈرز15.1 اوورز میں 95 پر باہر تھی اور حیرت انگیز انداز میں 16 رنز سے ہارگئی۔
یہی کہانی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوئی،جب لاہور قلندرز نے فخر زمان کے 76 اور ڈیرل مچل کے 75 رنزکے سبب کراچی کنگز کے خلاف 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 201 رنزبنائے،حسن علی نے 4 وکٹیں لیں لیکن جواب میں میزبان کراچی کنگز روایتی حریف کے خلاف اکھڑگئی اور اس کی 7 وکٹیں تو 50 رنزپر باہر تھیں۔ڈیوڈ وارنر صفر،شان مسعود اور ٹم سیفرٹ نے 18،18 رنزکئے،خوشدل شاہ نے 39 رنزبناکر مزاحمت کی لیکن ان کا ساتھ دینے والے حسن علی 27 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو اننگ کی کہانی فسانہ تھی۔کراچی کنگز 19.1 اوورز میں 136 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔لاہور قلندرز نے65 رنز سے میچ جیتا۔ شاہین اور رشاد حسین نے 3،3 وکٹیں لیں۔سکندر رضانے 2 آئوٹ کئے۔