کراچی،کر ک اگین رپورٹ
سندھ پولیس کرپٹ،ورلڈکپ کھیلنے والے پلیئر نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑدیا۔پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی صہیب مقصود نے سندھ پولیس کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑدیا۔یہ کوئی عام آواز نہیں ہے۔صہیب مقصود نے سندھ پولیس کی کرپشن کی ایک ایسی جھلک دکھانے کی کوشش کی ہے جس کی پورے سندھ حکومت حوالے سے باتیں رہی ہیں۔
صہیب مقصود نے سوشل میڈیا کی ویب ایکس پر لکھا ہے کہ ہم کتنے اور زیادہ خوش قسمت ہیں کہ ہم سندھ میں نہیں بلکہ پنجاب میں رہتے ہیں۔اپنی زندگی میں پہلی بار میں کراچے سے ملتان کیلئے بذریعہ روڈ سفر کررہا ہوں ،سندھ پولیس بہت ہی کرپٹ ہے۔ہر 50 کلومیٹر کے بعد روکتی ہے اور پیسہ مانگتی ہے۔اگر انکار کریں تو پولیس اسٹیشن لے جانے کی کھلی دھمکی دیتی ہے۔
صہیب مقصود پاکستان کے انٹرنیشنل پلیئر ہیں۔ڈومیسٹک ایونٹ کھیل رہے ہیں۔ملتان ٹیم سے کھیلتے ہیں۔نلتان سلطانز سے پی ایس ایل کھیلتے ہیں۔29 ون ڈے اور 26 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔2013 جکے ڈیبیو کے بعد صہیب مقصود آئی سی سی ورلڈکپ 2015 کھیل چکے ہیں جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا تھا۔