چنائی،کرک اگین رپورٹ
چھکا،چھکا اور چھکا،افتخار نے افغانستان کو سبق سکھادیا،اچھا ٹوٹل،اگلی اننگ میں کیا ہونے والا۔پاکستان نے افغانستان کو آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کے اہم میچ میں جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دیا ہے۔اننگ کے ا ختتامی اوورز میں افتخار احمد،شاداب خان نے کچھ سٹروکس کھیل کر پاکستان کو یہاں تک پہنچایا۔
افغان اسپنر نور احمد نے آئوٹ کرکے بابر اعظم کو باہر کا راستہ دکھادیا
پاکستان نے 50 اوورز پوری بیٹنگ کی اور 7وکٹوں پر 282 اسکور بنائے۔بابرا عظم 92 بالز پر 74 اور عبداللہ شفیق 58 قابل ذکر اسکور کرگئے۔
چچا افتخار نے مشکل پچ پر اپنی اہمیت واضح کی اور کمال سٹروکس کھیلے۔دونوں نے 206 پر بابر کی وکٹ گرنے کے بعد تیزی دکھائی،42 اوورز ہوچکے تھے۔اسک کے بعد جیسےا فغانستان کو سانپ سونگھ گیا۔افتخار نے خاص کر اٖفغانیوں کو ایک سبق سکھادیا اور شاندار چھکے لگائے۔افتخار احمد 27 بالز پر 40 کر کے گئے۔انہوں نے 4 چھکے اور2 چوکے لگائے۔شاداب کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ پر 73 رنز کی شراکت بنائی اور شاداب 38 بالز پر 40 پر واپس آئے۔
افغانستان کی جانب سے نوراحمد نے 3 وکٹیں لیں،راشد خان کو ایک بھی وکٹ نہ ملی۔
اگلی اننگ میں کیا ہوگا۔پاکستان نے مشکل پچ پر ایک اچھا ٹوٹل سیٹ کردیا ہے،افغانستان کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔شروع کے اوورز میں شاہین آفریدی سمیت پاکستانی گیند باز 2 سے 3 وکٹیں اڑاکر میچ اسی وکٹ فیصلہ کن بناسکتے ہیں۔