ملتان سے کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ ۔کرکٹ آرگنائزرز نے قاسم باغ اسٹیڈیم میں دیگر کھیلوں کا بیڑا اٹھالیا،اہم مطالبہ ۔
قاسم باغ اسٹیڈیم کو تمام کھیلوں کے لیا استعمال کیا جائے۔
قاسم باغ کرکٹ اسٹیڈیم کے حوالہ سے ملتان کے کرکٹر آرگنائزر اور کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپیل کی کہ ٹیسٹ سنٹر قاسم باغ اسٹیڈیم کو تمام کھیلوں کے انعقاد کے لیے استمعال کیا جائے صدر ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد ارسلان خان سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ سابق صدر سلیم تونسوی انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود فرسٹ کلاس کرکٹر محمد فاضل عدنان خان اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی ارسلان خان نے نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ سب سے زیادہ کھیلے جانےوالا کھیل ہے قاسم باغ اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بلند مقام پر ہونے والا ٹیسٹ سنٹر کا اعزازحاصل ہے اس لیے یہاں پر فٹبال کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی سرگرمیاں بھی بحال کی جائیں۔
سابق صدر سلیم تونسوی نے کہاکہ کسی بھی کھیل کی ترقی کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے ایک مکمل سہولیات کے حامل گراونڈ کو تمام کھیلوں کے لیے دستیاب ہوسکے۔ کرکٹ آرگنائزر محمد جمیل کامران نے کہا کہ پاکستان کے ٹیسٹ ون ڈے میچز کے علاوہ فلڈ لائٹ کرکٹ کے میچز کی میزبانی کاحامل بھی رہا ہے یہاں پر فٹبال اور دیگر کھیلوں کا بھی انعقاد کیا جائے اس لیے ہم سب کی اپیل ہے کہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں کرکٹ کی پچز کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اوریہاں پر کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔
انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف گراونڈ میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کیے جاتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی تمام کھیلوں کی سہولیات سب کے لیے میسر ہونی چاہیں