پرتھ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی تاریخی جیت،نئے ریکارڈز اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کے تبصرے
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت پر سابق کپتان محمد حفیظ نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے۔ آسٹریلیا آسٹریلیا موئے موئے موئے۔
سابق کپتان اور سابق کوچ پاکستان وقار یونس نے پاکستان کی جیت کو بہت بڑی فتح قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کپتان ،محمد رضوان اور پوری پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور فاسٹ باؤلرزکی بے حد تعریف کی ہے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پہنچ گئی ہے۔
آسٹریلیا کی تین ایک روزہ میچوں میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ ایوریج 16.88 رہی ۔ باہمی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کی کسی بھی ملک کے خلاف بدترین کارکردگی کا ریکارڈ ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دونوں میچز ٹارگٹ چیز کرتے ہوئے جیتے اور یہ 46 اوور سے زائد قبل دونوں میچوں میں انہوں نے اس کو پورا کیا۔ یہ 280 بالیں بنتی ہیں 46.4 اوورز کا حساب بنتا ہے یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔
پاکستان ایشیا کی واحد ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا میں دو باہمی ون ڈے نلسریز جیتی ہیں ۔ایک 2002 میں اور ایک اب 2024 میں۔ بھارت سمیت کوئی ایشیائی ٹیم بھی آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو باہمی ون ڈے سیریز میں دو مرتبہ نہیں ہرا سکتی ہے۔
بابر اعظم اگرچہ ایک 50 تک نہیں کر سکے لیکن پہلے میچ میں انہوں نے 37 رنز بنائے اور اج بھی اس کے آس پاس ہی رہے ۔ دوسرے میچ میں زیادہ نہیں چلے لیکن آج وہ ناٹ آؤٹ واپس ائے ،تو اسٹریلیا میں ان کی جو بیٹنگ اوسط اہے وہ 60 کے قریب ہے یہ کسی بھی ایشین بیسٹ بیٹر کی زیادہ ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے پاکستان کی جیت کو بڑی دل ربا جیت قرار دیا ہے ،لیکن ساتھ ہی بڑا دلچسپ طنز کیا ہے۔ وہی پاکستان کی ٹیم ہے جو مسلسل ہار رہی تھی اس مرتبہ اس لیے جیتی اور اس سے پہلے انگلینڈ کے خلاف بھی کہ سیاست سائیڈ پر کی گئی ہے۔ ٹیلنٹ کو سامنے لایا گیا ہے اور اچھا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ پاکستان کرکٹ سے سیاست کو سائیڈ پر رکھا جائے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کی چیت پہ شاندار تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی ضرورت تھی۔ اس ٹیم کو بھی کپتان کو بھی کرکٹ بورڈ کو بھی اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے فینز کو بھی ۔ کرکٹ ٹیم بہت بہتر ہے۔ اسے سپورٹ کرنا ہے۔ چاہے ہارے ہیں ۔جیتیں ہیں لیکن ان میں جذبہ جو نظر آیا۔ یہ ختم نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کی۔فاسٹ بولرز کی تعریف کی۔ شاہین شاہ افریدی کی سوئنگ کی تعریف کی ۔