دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ 41 سالہ ہسٹری میں وہ ہوگیا،جو نہ تھا،پاکستان بھارت سے فائنل ہارگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی رجیم محسن نقوی کے سر ایک اور بلیک پیپر لگ گیا۔جو پہلے کبھی نہ تھا،وہ اب ہوگیا۔پاکستان ایشیا کپ تاریخ میں پہلی بار بھارت سے فائنل ہارا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کے خلاف اچھ آغاز کے بعد پاکستان کے 9 کھلاڑی صرف 33 رنزکے اندر پویلین لوٹ گئے اور بھارت کیلئے 147 رنز کا آسان ہدف سیٹ کردیا،جسے بھارت بے اوورز میں پورا کرکے مجموعی طور پر 9 واں اور دوسرا ایشیا ٹی 20 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اب بھارت ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں ایک وقت کا چیمپئن ہے۔
بھارت کیلئے آسان ہدف کا تعاقب شروع میں اس وقت مشکل ہوا،جب پاکستان کیلئے درد سر بنے ابھیشک شرما صرف 5 رنزبناکرفہیم اشرف کی بال پر حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔کپتان سوریا کمار یادیو شاہین آفریدی کی بال پر صرف 1 رن بناکر سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ ہوئے،یہ ایک مشکل کیچ تھا۔20 کے سکور پر پاکستان کو اس وقت تیسری بڑی وکٹ ملی،جب شبمان گل 12 رنزبناکر فہیم اشرف کی بال پر حارث کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔یہاں سے بھارت کو تلک ورما اور سنجو سامسن نے ریسکیو کیا۔ایک موقع پر حسین طلعت نے سنجو سامسن کا کیچ اس وقت ڈراپ کیا جب وہ 12 پر تھے اور بھارت کا سکور کم تھا۔پاکستان کو چوتھی وکٹ ابرار احمد نے 77 کے سکور پر دلوائی،جب سنجو سامسن 24 رنزبناکر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔،اب بھارت کو آخری 42 بالز پر 69 رنزدرکار تھے اور 6 وکٹیں باقی تھیں۔شیوم ڈوبے نے پاکستان کو ڈبودیا،تلک ورما کے ساتھ مل کر فتح کیلئے چل پڑے،یہاں تک کہ بھارت کو 12 بالز پر 17 رنز بنانے تھے۔پاکستان ہارگیا تھا۔5 ویں کامیابی 19 ویں اوور کی آخری بال پر 137 کے سکور پر ملی جب شیوم ڈوبے 33 رنزبناکر فہیم کی بال پر شاہین کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔بھارت کو 6 بالز پر اب 10 رنز درکار تھے۔حارث رئوف کی پہلی بال ڈبل اور دوسری بال پر تلک ورما نے چھکا رسید کرکے خوش فہمیاں نکال دیں۔پھر کیا تھا۔2 بالز ق بل بھارت نے ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹ پر150 رنزبناکر مکمل کیا اور ایشیا کپ چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔فہیم اشرف 29 رنز دے کر 3 اور شاہین ایک وکٹ لے گئے لیکن حارث رئوف کو 3.4 اوورز میں 50 رنزکی مار پڑی،کوئی وکٹ نہ تھی۔
یہ ہے پاکستان کرکٹ،پل میں ماشہ۔پل میں تولہ،ایشیا کپ فائنل میں شاندار آغاز،پھر 146 پر باہر،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان نے جو کیا،کبھی دیکھا اور سنا۔پاکستان نے ایک اچھے آغاز کے بعد 33 رنز کے عوض 9 وکٹیں گنوادیں۔آخری 5 وکٹیں 12 سکور کرسکیں۔
پاکستان نے بھارت کو اچھے آغاز کے باوجود بھارت کو جیتنے کیلئے لیٹ کر پیشکش کی تھی۔کوئی جواز نہیں۔کوئی کمال گیند بازی نہیں تھی اور کوئی پچ کا قصور نہ تھا۔
دبئی کے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھلایا،جس نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان 9.3 اوورز میں 84 رنزکے آغاز کے بعد پہلی وکٹ گنوائی تھی۔یہ ایک شاندار سٹارٹ تھا،صاحبزدہ فرحان نے بھارت کے خلاف دوسری ہاف سنچری بنائی۔اس بار جشن اکا انداز شریفانہ تھا۔وہ 38 بالز پر 57رنزکرگئے۔3 چھکے اور 5 چوکے تھے۔جس وقت صائم ایوب 14 رنزبناکر گئےاور 11 بالیں کھیل گئے تو پاکستان کا سکور 2 وکٹ پر113 تھا۔اوور 13 واں چل رہا تھامحمد حارث 2 بالز ضائع کرکے صفر پر گئے تو سکور114 تھا۔
پاکستان کیلئے سب سے بد ترین شاٹ فخر زمان نے کھیلی۔وہ ایک چھکا لگانے کے بعد اگلی بال پر کیچ دے گئے ،انہوں نے 35 بالز پر 46 رنزکی اننگ کھیلی۔2 چھکے اور 2 چوکے تھے۔سلمان علی آغا 8 اور حسین طلعت ایک کرسکے،۔محمد نواز اور حارث رئوف 6،6 اور شاہین اور فہیم صفر پر گئے۔
پاکستان کیلئے کلدیپ یادیو آگ بن گئے۔انہوں نے 3 اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ لی تھی،لیکن ایک اوور میں ایک رن دے کر 3 آئوٹ کرکے اپنی بائولنگ فیگر 30 رنزکے عوض 4 وکٹیں کردی۔چکرورتھی،اکسر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں لیں۔
پاکستان نے بڑے سکور کا موقع ضائع کیا اور بھارت کو جیت کیلئےصرف 147 رنزکا ہدف دیا ہے۔ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنزپر آئوٹ ہوگئی
