نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقہ کو کپتان کی تبدیلی بھی راس نہ آئی۔پہلے کھلاڑی 99 پر آئوٹ ہوا کرتا تھا،اب پوری ٹیم ہی 99 پر ڈھیر ہوگئی۔
نئی دہلی میں پروٹیز ٹیم 27 اوورز ایک بال پر ڈھیر ہوگئی۔ہنرک کلاسیں کے 34 رنز نمایاں تھے۔نیے کپتان ڈیوڈ ملر صرف 7 کے مہمان بنے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
جواب میں میزبان ٹیم نے ہدف 3 وکٹ پر 20ویں اوور میں پورا کردیا۔
سیریز بھی بھارت کی سیکنڈ درجہ کی ٹیم 1۔2 سے جیت گئی۔
ورلڈ کپ سپر لیگ میں جنوبی افریقا کو دھچکا لگا ہے۔16 میچز میں 59 پوائنٹس ہیں۔3 میچز آسٹریلیا کے خلاف جنوری 2023 کے چھوڑ دیئے ہیں۔اس کے بعد 5 میچز باقی ہونگے۔ان میں سے 3 انگلینڈ کے خلاف ہونگے۔2 میچزنیدرلینڈز سے باقی ییں۔ویسٹ انڈیز کے میچز ختم ہیں ۔وہ 88 پوائنٹس کے ساتھ راہ میں موجود ہے۔یوں پروٹیز کے لئے ٹاپ 8 سائیڈز میں جگہ مشکل ہوتی جارہی ہے۔اسے یا ویسٹ انڈیز میں سے کسی ایک کو ورلڈ کپ 2023 کا ٹکٹ براہ راست نہیں ملے گا۔کوالیفائر کھیلنا ہوگا۔